According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


غازی ملک میاں محمد شہید اعوان قوم کے یہ فرزند تلہ گنگ ضلع چکوال کے رہائشی تھے۔ صوبیدار غلام محمد ساکن تلہ گنگ غرب کے عظیم فرزند تھے۔ واقعہ 16 مئی 1934ء کو مدراس چھاؤنی (چنائی)میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے فوجی خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ ایک ہندو ڈوگرہ نے کوئی نعت بآواز بلند ترنم سے پڑھنا شروع کر دی۔ لہجے میں مٹھاس اور عقیدت کا رنگ نمایاں تھا۔ جوش مسرت سے مسلمانوں کی آنکھیں بھر آئیں۔ پاس ہی ایک دوسرا ہندو چرن داس بیٹھا تھا۔ وہ اپنے ڈوگرہ ساتھی کے منہ سے حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اسم گرامی سنتے ہی جل بھن کر رہ گیا۔ اس نے غلیظ الفاظ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو کہا کہ تو ہندو دھرم کا مجرم ہے اور تیرا پاپ ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا۔ عاشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم غازی میاں محمد یہ سب کچھ دیکھ اور سن رہا تھا۔ اس نے گستاخ ڈوگرے سپاہی سے کہا ’’وہ خوش قسمت ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نعت پاک پڑھ رہا ہے۔ اگر تجھے پسند نہیں تو خاموش رہ یا باہر نکل جا۔ خبردار! آئندہ ایسی بکواس مت کرنا، وہ بولا: ’’میں ایسا ہی کہوں گا۔ تجھے کیا، میں جو چاہوں کہتا پھروں۔‘‘ یہ جواب سن کر غازی میاں محمد کا خون کھول اٹھا۔ ایک لمحے کے لیے کچھ سوچا اور فیصلہ کن انداز میں کہا ’’اپنی ناپاک زبان سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جرأت ہرگز نہ کرنا۔ یہ بدتمیزی تجھے اذیت ناک موت سے دوچار کر دے گی۔ ‘‘ بدقسمت ڈوگرے نے دوبارہ وہی جواب دیا اور یہ وہ لمحہ تھا جب میاں محمد نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ناموس پہ قربان ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اپنی بیرک میں گیا، نماز عشاء ادا کی اور بارگاہ الٰہی میں تڑپ کر التجا کی ’’میرے اللہ! میں نے تہیہ کر لیا ہے کہ تیرے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں ہرزہ سرائی کرنے والے کا کام تمام کردوں۔ تو مجھے حوصلہ اور استقامت عطا فرما۔ حضور سید کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عزت و ناموس پہ مجھے اپنی جان نچھاور کرنے کی توفیق دے اور میری یہ قربانی منظور کر لے۔‘‘ یہ دعا مانگ کر غازی اٹھا، اپنی رائفل نکالی اور شاتم رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہندو سپاہی کو للکار کر کہا

’’ارے کم بخت! اب بتا کہ میرے نبی کی شان میں گستاخی پر میں تجھ سے پوچھنے کا حق رکھتا ہوں یا نہیں؟‘‘ اور اس کے ساتھ ہی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شیدائی کی گولی چرن داس کو ڈھیر کر چکی تھی۔ گرفتار ہوئے، مقدمہ چلا اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ پیکر اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ناموس اطہر پہ قربان ہو گیا

غازی ملک میاں محمد نے 12 اپریل 1938ء کو شہادت پائی۔ اس وقت عمر 21 سال تھی چنائی (مدراس)بھارت ریلوے اسٹیشن کے قریب مدفون ہیں۔ تختہ دار پر کھڑے ہو کر نعرہ تکبیر بلند کیا اورقبلہ رخ ہو کر فرمایا کہ سرکارﷺ غلام حاضر ہے۔ تلہ گنگ شہر کے معروف ترین چوک ٹریفک چوک کانام 2001میں حرمت رسولﷺ پر جان قربان کرنے والے تلہ گنگ کے فرزند میاں محمد شہید کے نام پر رکھا گیا۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ خداداد خان کی تجویز پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن میجر ریٹائرڈ ضیا ءالحق نے4جنوری 2001کو تلہ گنگ کھلی کچہری میں حاضرین کی تائید پر غازی میاں محمد شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹریفک چوک کا نام غازی میاں محمد شہید چوک رکھنے کا اعلان کیا۔


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان